ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افسر سے مارپیٹ معاملہ:منیش سسودیا کا ایل جی پر جوابی حملہ، کہا اس جنگ کا انجام تو وقت فیصلہ کرے گا

افسر سے مارپیٹ معاملہ:منیش سسودیا کا ایل جی پر جوابی حملہ، کہا اس جنگ کا انجام تو وقت فیصلہ کرے گا

Thu, 01 Mar 2018 00:48:11    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے چیف سکریٹری سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر مارپیٹ کے بعد سے افسر دہلی حکومت سے ناراض ہیں۔منگل کو ایل جی بیجل نے سی ایم کیجریوال کو خط لکھ کر خود افسروں سے بات چیت کرنے کو کہا تھا۔ایل جی نے لکھا تھا کہ اس پورے واقعے سے افسروں کا حوصلہ کم ہوا ہے۔سسودیا نے ایل جی سے افسرشاہوں کو کام میں تعاون کرنے کا حکم دینے کی اپیل کی۔اب ڈپٹی سی ایم سسودیا نے ایل جی کو جوابی خط لکھ کر کہا ہے کہ آپ آئی اے ایس یونین کے فتوے کی حمایت کر رہے ہیں۔آپ خط سے باغی افسروں کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 3ماہ سے آگنباڑی ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی ہے اور آپ چہیتے افسر ان کی تنخواہ روک کر بیٹھے ہیں۔کیا اس سے آپ کے افسروں کا حوصلہ کم نہیں ہوتاہے؟منیش سسودیا نے خط میں کہا ہے کہ انہیں کام کرنے پر کہنے پر آپ ہمیں ہی نصیحت کرتے ہیں۔اگر انہیں دھاندلی کرنے دوں تو سب کام ہونے لگے گا، لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا، میں ان سے لڑوں گا۔آپ فیصلہ کر لیں کہ آپ کو کس کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔اب آپ ایل جی ہیں،آئی اے ایس کے چشمے سے دیکھنا بند کریں اور اس بچے کی نظر سے دیکھئے جو روز آگنباڑی جاتا ہے۔اس صلیبی جنگ کا انجام تو وقت فیصلہ کرے گا۔


Share: